ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : 'ایئس' آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے سول امتحان میں رینک پانے والے فیضان احمد کی تہنیت 

منگلورو : 'ایئس' آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے سول امتحان میں رینک پانے والے فیضان احمد کی تہنیت 

Sun, 17 Oct 2021 13:17:30    S.O. News Service

منگلورو، 17؍ اکتوبر (ایس او نیوز) امسال آئی اے ایس امتحان میں 58 واں رینک پانے والے فیضان احمد کے اعزاز میں منگلورو میں سول امتحانات کی تربیت دینے والے ادارے 'ایئس' آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اس موقع پر اکیڈیمی کے طلبہ کے سامنے فیضان احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کے ساتھ تیاری اور مسلسل جدوجہد کرنے سے یقینی طور پر یو پی ایس سی میں کامیابی مل سکتی ہے ۔ 

اجلاس کی صدارت ایڈوکیٹ سعدالدین    صالحی نے کی ۔ اس موقع پر یو پی ایس سی کے فائنل انٹرویو سیشن تک پہنچنے والے 'ایئس' اکیڈیمی کے طالب علم محمد عشرت کی بھی تہنیت کی گئی ۔ رفیق ماسٹر نے فیضان احمد کو دیا گیا سپاس نامہ پڑھ کر سنایا ۔ اکیڈیمی کے ڈائریکٹر نذیر احمد نے 'ایئس' اکیڈیمی کے تربیت یافتہ ان طلبہ کی تفصیلات پیش کیں جو سرکاری نوکریاں پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ سیکریٹری امتیاز خطیب نے شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع اکیڈیمی کے ذمہ دار ابوبکر صدیق ، محمد بشیر، نوشاد وغیرہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ مینگلور میں قائم  ACE اکیڈمی کے تحت  سول امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کو بہترین کوچنگ اور تربیت فراہم کی  جاتی ہے۔


Share: