ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : کوسٹ گارڈ نے 11 مچھیروں سمیت ماہی گیر کشتی کو بچایا

منگلورو : کوسٹ گارڈ نے 11 مچھیروں سمیت ماہی گیر کشتی کو بچایا

Thu, 16 Sep 2021 20:16:35    S.O. News Service

منگلورو 16/ ستمبر (ایس او نیوز) انڈین کوسٹ گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیچ سمندر میں انجن خراب ہوجانے کے بعد 11 ماہی گیروں کےساتھ خطرے میں پھنسی ماہی گیر کشتی کو بچا لیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق 'ساگر سمراٹ' نامی ماہی گیر کشتی ملپے ساحل سے 35 ناٹیکل میل دوری پر انجن میں خرابی کا شکار ہوگئی اور اس پر موجود ماہی گیروں نے کوسٹ گارڈ کو ایمرجنسی مدد کے لئے اپیل بھیجی ۔ کوسٹ گارڈ ٹیم نے اپنے راج دوت جہاز کےساتھ موقع پر پہنچ کر کشتی کو بچانے اور ساحل تک لانے کی کارروائی انجام دی ۔


Share: