ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : مالی بحران کی وجہ سے نوجوان نے دفتر میں کر لی خود کشی

منگلورو : مالی بحران کی وجہ سے نوجوان نے دفتر میں کر لی خود کشی

Mon, 10 Jan 2022 21:06:07    S.O. News Service

منگلورو،10؍ جنوری (ایس او نیوز) مالی بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے شدید ذہنی دباو میں آ کر ایک نوجوان نے اپنے دفتر میں ہی پھانسی لگا کر خود کشی کرلی ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سورتکل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سن رائس کارپوریشن میں ملازمت کر رہے سوشانت (26 سال) نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔  بتایا جاتا ہے کہ سوشانت کے والدین کا انتقال 15سال قبل ہوا تھا اور وہ اپنے بڑے بھائی اشویت کے ساتھ رہتا تھا ۔ سوشانت نے خود کشی سے قبل جو نوٹ چھوڑا ہے اس میں اپنے اس اقدام کے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قرض کا بوجھ ناقابل برداشت ہونے کی وجہ سے وہ خود کشی کر رہا ہے ۔
 


Share: