ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : عدالت کی چھٹویں منزل سے کود کر پوکسو کے تحت گرفتار ملزم نے کرلی خود کشی

منگلورو : عدالت کی چھٹویں منزل سے کود کر پوکسو کے تحت گرفتار ملزم نے کرلی خود کشی

Tue, 31 Aug 2021 23:50:13    S.O. News Service

منگلورو،31/ اگست (ایس او نیوز) کل 30 اگست کے دن الال پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں جس ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا اس نے عدالت میں پیشی کے دوران چھٹویں منزل سے چھلانگ خود کشی کرلی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کل تھوکٹو میں واقع سبیسٹین کالج کے پاس جب ایک دوسرے فرقہ کی لڑکی سائیکل پر جارہی تھی تو روی راج نامی شخص نے اس کا راستہ روکا اور اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے لگا ۔ یہ دیکھ کر مقامی لوگوں نے الال پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع کردی اور پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر ملزم روی راج کو حراست میں لیا اور اس پر پوکسو کے تحت مقدمہ درج کرکے آج عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پرملزم نے ڈسٹرکٹ کورٹ کی چھٹویں منزل سے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ 
    
سمجھا جاتا ہے کہ اس پر دائر کیے گئے مقدمہ کی وجہ سے روی راج شدید ذہنی صدمہ اور دباو میں آگیا تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ خبر یہ بھی ہے کہ عدالت نے آج اسے ضمانت بھی دے دی تھی ۔


Share: