ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سیمنٹ کا پائپ گرنے سے 4 سالہ بچہ ہوگیا ہلاک

منگلورو : سیمنٹ کا پائپ گرنے سے 4 سالہ بچہ ہوگیا ہلاک

Thu, 02 Sep 2021 12:10:35    S.O. News Service

منگلورو، 2؍ اگست (ایس او نیوز) مُلکی تعلقہ کے لینگپیا علاقے میں پیش آئے دردناک حادثہ میں ایک 4 سالہ بچہ اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک پر ایک  لاد کر رکھے گئے سیمنٹ کے پائپ کھسکتے ہوئے اس لڑکے پر آ گرے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ یوواراجا (4 سال) جس جگہ پر کھیل رہا تھا وہاں پر ناگراج نامی شخص کی کمپنی کے سیمنٹ کے پائپ لاد کر رکھے گئے تھے ۔ اچانک وہ پائپ اپنی جگہ سے کھسک گئے اور قریب میں کھیل رہے یوواراجا پر آ گرے ۔ زخمی لڑکے کو فوراً اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر علاج کار گر نہ ہو سکا اور اس نے دم توڑ دیا ۔
    
اس معاملہ میں مُلکی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔


Share: