ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : نیتراوتی ندی میں غائب ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

منگلورو : نیتراوتی ندی میں غائب ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

Sun, 22 Aug 2021 18:11:19    S.O. News Service

منگلورو 22/ اگست (ایس او نیوز) دو دن پہلے مینگلور کے قریب اُلال کی  نیتراوتی ندی میں ڈوبنے کے بعد حفیظ نامی جو نوجوان لا پتہ ہوگیا تھا اس کی لاش آج اتوار  صبح کوٹیپورا- بینگرے کھاڑی سے برآمد کرلی گئی ہے۔

 اطلاع کے مطابق حفیظ اُلال کے بستی پاڈو علاقے کا رہنے والا تھا ۔ 20 اگست کو غائب ہوگیا تھا اور اس کی دو پہیہ گاڑی نیتراوتی ندی کے کنارے کھڑی ہوئی ملی تھی ۔

ذرائع کے  مطابق   حفیظ  روزانہ مزدوری کے لئے جاتا تھا ۔ جمعہ کے دن دیر شام تک وہ واپس نہیں لوٹا تو اس کے گھر والوں نے اسے تلاش کرنا شروع کیا۔ جب اس کی دو پہیہ گاڑی ، چپل اور موبائل فون نیتراوتی پل کے قریب پائے گئے تو شبہ کیا جارہا تھا کہ وہ ندی میں ڈوب گیا ہوگا ۔ 

 اُلال پولیس، فائر بریگیڈ عملہ اور مقامی ماہی گیروں نے حفیظ کی تلاش شروع  کردی ۔ مسلسل تلاشی مہم چلانے کے بعد آج اس کی لاش دستیاب ہوئی ۔


Share: