ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو - یشونت پور ٹرین میں کانچ کی چھت والی خصوصی بوگی لگانے کا منصوبہ ۔ مسافروں کے لئے  قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع

منگلورو - یشونت پور ٹرین میں کانچ کی چھت والی خصوصی بوگی لگانے کا منصوبہ ۔ مسافروں کے لئے  قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع

Wed, 07 Jul 2021 12:21:25    S.O. News Service

منگلورو، 7؍ جولائی (ایس او نیوز) منگلورو جنکشن سے یشونت پور(بنگلور)  تک دن کے وقت چلنے والی ٹرین میں ویسٹا ڈوم یعنی کانچ کی چھت اور کھڑکیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے مسافروں کو مغربی گھاٹ کے خوب صورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع حاصل ہوگا۔
    
شیراڈی گھاٹ، سکلیشپور اور سبرامنیا سے ہوتے ہوئے جب یہ ٹرین بنگلورو کی طرف بڑھتی ہے تو راستے میں گھنے جنگلات، آبشار، سرنگیں، پُل وغیرہ آتے ہیں جنہیں پوری طرح دیکھنا عام بوگیوں میں ممکن نہیں ہوتا۔ اس لئے مسافروں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ٹرین میں ویسٹا ڈوم کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ سفر کا پورا پورا مزہ لیا جاسکے۔ اب چونکہ بارش کا موسم بھی چل رہا ہے اس سے قدرتی حسن پوری آب و  تاب کے ساتھ نمایاں ہوگیا ہے اس لئے مسافروں کو اپنے سفر سے لطف اٹھانے کے مواقع ملیں گے۔
    
11 جولائی سے شروع کی جانے والی ویسٹا ڈوم بوگیوں میں 180 ڈگری تک گھومنے والی نشستیں ہونگی ۔ اس کے علاوہ جی پی ایس پر مبنی معلومات ملیں گی ۔ بوگی میں مائکرو اوون اور چھوٹا سا ریفریجٹر اور دیگر سہولتیں  بھی دستیاب رہیں گی۔ 


Share: