ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں کرکٹ سے متعلق جوے بازی کا ملزم گرفتار۔54لاکھ روپے نقدی برآمد

منگلورو میں کرکٹ سے متعلق جوے بازی کا ملزم گرفتار۔54لاکھ روپے نقدی برآمد

Wed, 26 Jun 2019 10:52:22    S.O. News Service

منگلورو26/جون (ایس او نیوز) سٹی پولیس نے عوام سے ملنے والی ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ کے کھیل پر جوے بازی کا دھندا چلانے والے ایک شخص گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 54لاکھ روپے کی بھاری رقم ضبط کی ہے۔

سٹی پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے شہر کی اہم سڑکوں کے جنکشنس پر ایل ای ڈی ڈسپلے بورڈ لگاکر عوام سے غیر قانونی سرگرمیوں کے تعلق سے اطلاع فراہم کرنے کے پیغامات عام کر رکھے ہیں۔ پولیس کمشنر کے مطابق اس کا بہت ہی مثبت نتیجہ سامنے آرہا ہے۔ عوام کی جانب سے پولیس محکمہ کو خفیہ اطلاعات سوشیل میڈیا پلیٹ فارم سے فراہم کی جارہی ہیں اور تحقیق کے بعد پولیس اس پر کارروائیاں کررہی ہے جس سے جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے۔

  کرکٹ سے متعلق جوے بازی کے دھندے کی اطلاع بھی اسی طرح عوام کی جانب سے ملی تھی جس کی وجہ سے چھاپہ مارنے اور بھاری رقم کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب ہوئی۔


Share: