کنداپور26؍مارچ ( ایس او نیوز) منگلورو سے بھٹکل کے لئے سپلائی کی جانے والی ریت سے بھری لاری کو کنداپور پولیس نے ضبط کرلیا اور اس ضمن میں سات ملزمین کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق ریت سے بھری لاری کے علاوہ ایک انووا کار بھی ضبط کی گئی ہے۔گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت عبدالستار (23سال)، منجو ناتھ ڈامورو(19سال)، سری کانت (20سال)، شرنپّا(19سال)،راجیش شیٹی (40سال)، سوکیش کوٹیان(34سال) اور نوشاد علی (21سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوموار کے دن صبح نیشنل ہائی وے پرپیٹرولنگ کے دوران اس نے ریت سے بھری لاری کو روکا تولاری میں موجود ملزمین اور لاری کے پیچھے آرہے انووا کار میں موجود لوگوں نے موقع پر سے فرار ہونے کی کوشش کی۔مگر پولیس نے انہیں دبوچ لیا اور ریت کے علاوہ گاڑیاں ضبط کرتے ہوئے کنداپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا ہے۔