ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت

منگلورو سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت

Sun, 22 Dec 2019 12:34:03    S.O. News Service

منگلورو22/دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو میں جمعہ کی رات ایک کار کے ٹریلر ٹرک کی زد میں آجانے سے ایک نو عمر بچی سمیت ایک کنبہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ 

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ منگلورو ضلع کے شرادی گھاٹ میں این ایچ 75پر اڈانے کے نزدیک پروارہ کوٹیا میں ہوا۔ کار پر سوار لوگ کارکلا کی طرف جارہے تھے کہ راست میں یہ حادثہ ہوا۔ مرنے والوں کی شناخت منڈیا ضلع کے شنابن ہلی کے رہنے والے نارائن راؤ (66)،اس بیٹی نیتو (36) اور پوتی ندھی (15) کے طورپر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں نارائن کی بیوی کاویری (60)، داماد اور منڈیا ضلع اسپتال کے طبی افسر ڈاکٹر چند شیکھر شامل ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ 


Share: