ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 4.65 لاکھ روپے مالیت کاسونا ضبط۔ میگنیٹک بریس لیٹ کی شکل میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 4.65 لاکھ روپے مالیت کاسونا ضبط۔ میگنیٹک بریس لیٹ کی شکل میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Thu, 21 Mar 2019 12:39:33    S.O. News Service

منگلورو21؍مارچ (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کے پاس سے بیرونی ملک میں تیار شدہ 24 قیراط کا 142.70گرام سونا ضبط کیا ہے جس کی مالیت کا اندازہ 4.65لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جس مسافر کے پاس سے یہ سونا ضبط کیا گیا ہے اس نے پارے(مرکیوری) کا ملمع چڑھائے ہوئے 32سونے کے ٹکڑوں کو ہاتھ پر پہننے والے مقناطیسی بریس لیٹ کی شکل میں چیک اِن بیگیج میں چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ یہ مسافراسپائس جیٹ کی فلائٹ ایس جی 60کے ذریعے منگلورو ایئر پورٹ پر اترا تھا۔


Share: