ممبئی ،3؍جولائی (ایس اونیوز) 2دنوں سے جاری زبردست برسات سے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی جل تھل ہوگیا۔ اس دوران گزشتہ شب اسپائس جیٹ کا طیارہ رن وے پر اترتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ تیز بارش کے سبب کئیفلائٹس منسوخ کردی گئیں جبکہ کئی کے راستوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔
ممبئی انٹرنیشنل ائیر پورت کے ترجمان سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسپائس جیٹ بوئنگ ایئر کرافٹ جی 6237؍جے پور سے ممبئی آنے والا یہ طیارہ اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب وہ لینڈنگ کررہا تھا۔ رن وے پر پانی اور گھاس کی وجہ سے طیارہ پھسل گیا اور کیچڑاور گھاس میں پھنس گیا۔ انٹرنیشنل ایئر پورٹانتظامیہ کے مطابق اس ایئر پورٹ سے روزانہ تقریباً 940؍ جہاز اُڑان بھرتے اور اترتے ہیں لیکن گزشتہ 2دنوں سے طوفانی بارش کے سبب 52فلائٹس کو رد کرنا پڑا جبکہ 54؍ فلائٹس کا راستہ تبدیل کردیا گیا ہے۔