ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملیریا سے پاک کرناٹک کیلئے تعاون کریں: ڈاکٹر سدھاکر

ملیریا سے پاک کرناٹک کیلئے تعاون کریں: ڈاکٹر سدھاکر

Wed, 27 Apr 2022 12:37:39    S.O. News Service

بنگلورو ، 27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا کہ حکومت ملیریا کے خلاف مختلف طریقوں سے کوشش کررہی ہے اور مرکزی حکومت 2030ء تک ملیریا سے پاک ہندوستان کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔

یہاں وکٹوریہ اسپتال کے احاطہ میں موجود پی ایم ایس ایس وائی اسپتال میں منعقد عالمی یوم ملیریا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے اس خیال کااظہار کیا۔ انہو ں نے آواز دی کہ کرناٹک کو 2027ء تک ملیریا سے پاک قرار دینے میں حکومت کا تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملیریا کے تعلق سے عوام میں بیداری لانے کی ضرورت ہے،اس کے ساتھ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں محنت کریں توکرناٹک کو ملیریا سے آزاد قرار دیا جاسکتا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ 25اپریل کوعالمی یوم ملیریا منایا جاتا ہے جس کے دوران عوام میں بیداری لانے تعلقہ سطح پر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

 


Share: