ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملکی مفاد میں کسانوں کی ستیہ گرہ:راہل گاندھی

ملکی مفاد میں کسانوں کی ستیہ گرہ:راہل گاندھی

Sun, 07 Feb 2021 10:40:14    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی تنظیموں کی جانب سے بلائے گئے ’چکا جام‘ کی حمایت کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ کسانوں کی ستیہ گرہ ملکی مفاد میں ہے اور یہ تینوں زرعی قوانین قوم کیلئے مہلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تینوں قوانین نہ صرف کسان مزدوروں بلکہ عوام اور ملک کیلئے بھی خطرناک ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسان تنظیموں نے ہفتہ کے روز ’چکا جام‘ کا مطالبہ کیا۔ کسان رہنماؤں نے پیر کے روز کہا کہ وہ 6 فروری کو دوپہر 12 سے شام 3 بجے تک احتجاج کریں گے۔

راہل گاندھی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے ملک اور گھردونوں کا بجٹ خراب کیا ہے۔


Share: