ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملائیشیا میں عام انتخابات، ووٹنگ کا سلسلہ جاری

ملائیشیا میں عام انتخابات، ووٹنگ کا سلسلہ جاری

Thu, 10 May 2018 12:05:13    S.O. News Service

کوالالمپور ،09؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ملائیشیا میں آج بدھ کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ووٹنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔ ان انتخابات میں ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کا مقابلہ برسراقتدار سیاسی اتحاد کے رہنما نجیب رزاق سے ہے۔ وزیر اعظم نجیب رزاق کو اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کا سامنا بھی ہے۔ ان انتخابات میں حصہ لینے والے اہل ووٹروں کی تعداد قریب پندرہ ملین ہے۔ ملکی الیکشن کمیشن کے اندازوں کے مطابق الیکشن میں ووٹروں کی شرکت کی شرح پچاسی فیصد تک ہو سکتی ہے۔


Share: