ترواننت پورم،7/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کیرلا کے وزیراعلیٰ پنرائی وجین نے جمعرات کو اسمبلی میں یہ یقین دلایا کہ ریاست میں مردم شماری کاعمل تو کروایا جائے گالیکن قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) لاگو نہیں کیا جائے گا۔کانگریس کی زیرقیادت اپوزیشن یوڈی ایف اورحزب اقتدارکے درمیان این پی آر کو لے کر بحث کے بعد وجین نے کہاہے کہ ریاست مردم شماری عمل شروع کرنے کے لیے حکام کودینے والے مرکزکے نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاہے کہ لیکن ہم اس پر روک لگا سکتے ہیں۔ہم نے این پی آر کاعمل روک دیا ہے۔حزب اختلاف کے رہنما اس پر زور دے رہے ہیں اس لیے حکومت اس پرغورکرے گی۔وجین نے ایوان میں کہاہے کہ ہمارا فیصلہ ہے کہ مردم شماری ہو گی اگرچہ ہم این پی آر لاگو نہیں کریں گے۔