ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش ضمنی انتخاب:مونگاولی اسمبلی سیٹ پر کانگریس قابض

مدھیہ پردیش ضمنی انتخاب:مونگاولی اسمبلی سیٹ پر کانگریس قابض

Thu, 01 Mar 2018 01:04:32    S.O. News Service

بھوپال ،28؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع میں مونگاولی اسمبلی سیٹ سے سیہرائی گاوں میں کانگریس نے بی جے پی کو پچھاڑ دیا ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان خود اس گاوں میں رات میں ٹھہرے اور چار مرتبہ اس گاوں کا دورہ کیا تھا۔ اشوک نگر کی مونگاولی اسمبلی سیٹ کی ووٹنگ میں سیہرائی گاوں کی کاونٹنگ پر سب کی نگاہیں مرکوز تھیں ۔ تاہم سیہرائی گاوں میں کانگریس کے برجیندر سنگھ یادو نے بی جے کی بائی صاحب یادو سے 61 ووٹ زیادہ حاصل کئے۔وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے یہاں روڈ شو بھی کیا تھا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کسان سمیلن میں پہنچ کر سیہرائی میں ڈگری کالج کھولنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ وزیر اعلی چوہان نے کہا تھا کہ آپ کے یہاں ممبر پارلیمنٹ کانگریس کا ہے اور ممبر اسمبلی بھی کانگریس کا ، ایسے میں ہمیں اپنا پاوں رکھنے تک کی جگہ نہیں ملی۔پارٹی کے قومی نائب صدر پربھات جھا نے بھی سیہرائی ڈویزن میں عوامی رابطہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ شیوراج حکومت نے غریب ، کسان ، خواتین اور پسماندہ کی ترقی کیلئے متعدد اسکیمیں بنائی ہیں۔


Share: