ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محرم جلوس کے سبب سرینگر کے نو تھانہ علاقوں میں پابندیاں عائد

محرم جلوس کے سبب سرینگر کے نو تھانہ علاقوں میں پابندیاں عائد

Thu, 20 Sep 2018 12:07:49    S.O. News Service

جموں ،20؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سرینگر میں محرم کے جلوس کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے بدھ کے روزدفعہ۔ 144 کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں سرینگر کے نو پولیس تھانہ علاقوں میں لاگو کی گئی ہیں، جس بٹمالو، شہیدگج، شیرگڑھی، کرن نگر،کوٹھی باغ ، کرال کھڑ، مائسمہ، رام منشی باغ اور نہروپارک شامل ہیں۔ انتظامیہ کے ذریعہ ممنوعہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے اور کئی جگہوں پر لوہے کی تاریں رکھی گئی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق نظم ونسق کو صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔پابندیوں کے پیش نظر انتظامیہ نے کشمیر وادی کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو بندرکھنے کی ہدایت دی ہے۔ 


Share: