ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجھے نہیں لگتا کہ کمار سوامی بجٹ پیش کریں گے: آر اشوک

مجھے نہیں لگتا کہ کمار سوامی بجٹ پیش کریں گے: آر اشوک

Sun, 03 Feb 2019 12:29:35    S.O. News Service

بنگلورو3 فروری (ایس او  نیوز) سابق نائب وزیراعلیٰ آر اشوک نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی بجٹ پیش کریں گے ، اس پر مجھے شک ہے۔

نامہ نگاروں سے انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت کے 20اراکین اسمبلی اگر استعفیٰ دے دیتے ہیں تو اس موقع پر ہم مستعفی اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کی سرکار تشکیل دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین سیاسی طو رپر سنیاسی نہیں ہیں۔ اگر مخلوط حکومت کے 20اراکین اسمبلی استعفیٰ دیتے ہیں تو ہم ضرور حکومت بنائیں گے ۔ کانگریس قائدین اور وزیر اعلیٰ کمار سوامی پر عدم اطمینان ظاہر کرنے والے اراکین اسمبلی برگشتہ ہوسکتے ہیں ۔ لیکن ہم حکومت کو کمزور کرنیکی کوشش نہیں کریں گے ۔ کانگریس کے چند اراکین کسی کے رابطہ میں آئے بغیر گھوم رہے ہیں۔ اس لئے مجھے شک ہونے لگا کہ کمار سوامی کے بجٹ پیش کرنے تک کیا کچھ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے منڈیا لوک سبھا حلقہ کے سلسلہ میں کہا کہ منڈیا میں اچھے امیدوار کوٹکٹ دیناہمارا مقصد ہے ۔ سیاست ٹھہرا ہوا پانی نہیں ہے ۔ آنجہانی امبریش کی بیوی سمالتا کا تعلق کسی بھی پارٹی سے نہیں ہے ، اس لئے ان کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔


Share: