ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجھے نظرانداز کرنا کانگریس کو مہنگا پڑا: امبریش

مجھے نظرانداز کرنا کانگریس کو مہنگا پڑا: امبریش

Sat, 07 Jul 2018 11:54:51    S.O. News Service

بنگلورو7؍جولائی(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور معروف فلم اداکار امبریش نے دعویٰ کیا کہ کانگریس قیادت کی طرف سے انہیں نظر انداز کرنے کے نتیجے میں ریاست میں کانگریس کی بدترین شکست ہوئی ہے۔خاص طور پر منڈیا ضلع میں انہیں نظر انداز کرنے کی بھاری قیمت کانگریس نے چکائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ منڈیا ضلع کو بھی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنے بجٹ میں نظر انداز کیا ہے، حالانکہ اس ضلع کو کم از کم تین سو سے چار سو کروڑ روپیوں کا فنڈ ملنا چاہئے تھا، لیکن یہ صرف چند کروڑ روپیوں تک محدود کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ منڈیا ضلع میں جنتادل (ایس) کے سبھی اراکین نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اسی لئے ان لوگوں کو ضلع کی ترقی کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔

جنتادل (ایس) میں ان کی شمولیت کے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے امبریش نے کہاکہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے وابستہ رہنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منڈیا ضلع میں کانگریس قیادت نے جس طرح انہیں نظر انداز کیا ہوسکتا ہے کہ پارٹی نے حالیہ انتخابات میں اس کی قیمت چکائی ہو، اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی اعلیٰ کمان کے سامنے بھی وہ حقائق پیش کریں گے کہ کس طرح سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا اور دیگر ریاستی قائدین نے دانستہ طور پر انہیں نظر انداز کیا ہے۔ اس سوال پر کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں میدان میں اتریں گے ۔

امبریش نے کہاکہ وہ لوک سبھا یا اسمبلی کوئی انتخاب نہیں لڑیں گے ۔ سیاست میں رہیں گے اور نئی نسل کی رہنمائی کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔اسی طرح انہوں نے فلمی صنعت سے بھی وابستہ رہنے کا اعلان کیا۔ ریاست میں کانگریس جنتادل (ایس) اتحاد کو امبریش نے ریاستی عوام کے مفاد میں بہتر قرار دیا۔ اور کہا کہ اس سے ایک بار پھر ریاست میں کانگریس کو سنبھلنے کا موقع ملے گا۔


Share: