ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مانسون میں وزرائے اعظم کی بارش ہورہی ہے:بی جے پی

مانسون میں وزرائے اعظم کی بارش ہورہی ہے:بی جے پی

Wed, 25 Jul 2018 22:27:25    S.O. News Service

نئی دہلی ،25جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس پارٹی کے ذریعہ پارٹی صدر راہل گاندھی کے بجائے کسی دیگر لیڈرکو بھی وزیر اعظم تسلیم کرنے کے اشاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مانسون میں وزرائے اعظم کی بارش ہونے لگی ہے۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ وزیر اعظم عہدہ کے لئے مسٹر گاندھی کی امیدواری کی بات کرنے والی کانگریس اب کہہ رہی ہے کہ وہ کسی کی بھی امیدواری تسلیم کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس سے ایسا لگتا ہیکہ اس مانسون میں وزرائے اعظم کی بارش ہورہی ہے۔ لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پی ایم میں حروف پی کا مطلب ’پردرشن‘ اور ایم کا مطلب ’محنت‘ ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب کیا مجھے یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ کون ہے اورکون وزیر اعظم کے عہدہ پر برقرار رہنے والا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مسٹر گاندھی کو وزیر اعظم کے عہدہ کے امیدوار کے طورپر قبول کرنے میں تامل کرنے کے بعد کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں ایسی خبریں آئی ہیں کہ الیکشن کے بعد اگر کسی جماعت کے پاس زیادہ تعداد ہوگی تو اس کے لیڈر کو بھی وزیر اعظم تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

مسٹر راہل گاندھی کے کرناٹک اسمبلی الیکشن کے دوران ویر اعظم بننے کے لئے تیارہونے سے متعلق بیان اور کانگریس ورکنگ کمیٹی میں اتحاد میں کانگریس کے مرکزی رول یقینی کرنے اور کانگریس کے لیڈر کو اتحاد کا رہنما یعنی وزیر اعظم کے عہدہ کے امیدوار کے طورپر آگے بڑھانے کے عزم کے بعد پارٹی ذرائع کے اس بیان کو کانگریس میں گومگو کی صورت حال کا مظہر قرا ردیاجارہا ہے۔


Share: