مالدہ،02؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مالدہ ضلع کے بھوتنی تھانہ کے تحت شمالی چنڈی پور علاقے کے گنگا دھر ٹولہ گرام میں ہفتہ کی دیر رات دو بی جے پی کارکنان نے ایک ترنمول کارکن پر حملہ کر دیا ۔ جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا ۔ زخمی کو مالدہ میڈیکل کالج اور استپال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ترنمول کانگریس کارکن سداما منڈل ہفتہ کی رات اپنی مودی خانہ دکا دکانکو بند کر کے اپنے گھر واپس جا رہے تھے ۔ الزام ہے کہ اسی دوران راستے میں دو بی جے پی کارکنا منوج منڈل اور پرمیشور منڈل نے انہیں گھیر لیا اور بانس سے ان کی پٹائی کر دی ۔ ملے میں زخمی سدام کو مقامی لوگوں نے مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا ۔
جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ سودام کا الزام ہے کہ پنچایت الیکشن کے دوران ملزمین نے ان پر ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آنے کے لئے دباؤ بنایا تھا لیکن ہو بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے ۔اسی کے سبب ان پر حملہ کیا گیا ۔ واقعہ کے بعد ترنمول کانگریس کی جانب سے ملزم بی جے پی کارکنان کے خلاف بھوتنی تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ پولس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے ۔