ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مائنارٹی اسکالرشپ کیلئے عرضیاں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

مائنارٹی اسکالرشپ کیلئے عرضیاں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

Sun, 29 Nov 2020 11:22:16    S.O. News Service

بنگلورو،29؍نومبر (ایس او نیوز) ریاست میں کووڈ کی وجہ سے اب تک ریاست کے اکثر اسکولوں اور کالجوں میں طلبا کے تازہ داخلے نہیں ہوئے ہیں۔پچھلے تعلیمی سال کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا ہے۔کئی اسکولوں اور کالجوں میں امتحانات نہیں ہوئے ہیں اور اکثر اسکولس اور کالجس اب تک کھولے نہیں گئے ہیں۔اس لئے کرناٹک مائنارٹی ڈائرکٹوریٹ سے اقلیتی طلبا کو دی جانے والی اسکالرشپ کے لئے آن لائن عرضیاں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی تاکہ اقلیتی طبقات (جیسے مسلم، عیسائی، پارسی، سکھ، جین اور بدھسٹ) سے تعلق رکھنے والے زیادہ طلباء اس اسکالرشپ سے استفادہ کرسکیں۔

ڈائرکٹوریٹ کی سینئر اسسٹنٹ ڈائرکٹر محترمہ عائشہ فردوس نے میڈیا  کو بتایا کہ اب تک پری میٹرک پوسٹ میرٹک اور میرٹ کم مینس کے لئے کرناٹک سے 7لاکھ50ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ نشانہ ساڑھے بارہ لاکھ عرضیوں کا ہے۔پچھلے سال تینوں زمروں سے ساڑھے بارہ لاکھ سے زیادہ عرضیاں موصول ہوئی تھیں۔مذکورہ وجوہات کو بنیاد بنا کر انہوں نے محکمہ اقلیتی بہبود حکومت ہند کو عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے مکتوب لکھا تھا۔اس کو قبول کرتے ہوئے مرکز نے آخری تاریخ30دسمبر 2020 تک توسیع کردی ہے۔آخری تاریخ30نومبر طے تھی۔ اب تینوں زمروں پری۔ میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس کے لئے آن لائن عرضیاں 30دسمبر تک داخل کرنے کی گنجائش ہے۔


Share: