کولکاتہ،18؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آج ہی کے دن 1945میں نیتا جی سبھاش چندر بوس تائیوان کے تائی ہوکو ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز سے پرواز کئے تھے جس کے بعد ہمیشہ کے لئے غائب ہو گئے ۔ اس دن کو یاد کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بنگال کے اس جانباز سپوت کے بارے میں آج تک پختہ معلومات نہیں مل سکی ہے ۔ لوگوں کو حق ہے کہ ان کے بارے میں جان سکیں ۔ ہفتہ کی صبح اس سلسلے میں ممتا نے ٹوئٹ کیا ۔
انہوں نے لکھا 1945 کی 18اگست کو نیتا جی سبھاش چندر بوس تائیوار میں تائی ہوکو ہوائی اڈے سے طیارے پر چڑھے تھے جس کے بعد ہمیشہ کے لئے لاپتہ ہو گئے ۔ بنگال کے اس جانباز سپوت کے بارے میں کیا ہوا آجتک کوئی جان نہیں سکا۔ لوگوں کو حق ہے کہ انہیں اس سلسلے میں جانکاری ملے کہ نیتا جی کے ساتھ کیا ہوا۔حالانکہ ممتا بنرجی کے اس ٹوئٹ کے بعد لوگوں نے ان کی جم کر تنقید کی ہے ۔ کئی صارفین نے لکھا ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے بارے میں ممتا بنرجی گھڑیالی آنسو بہا رہیہیں ملک کے عظیم سپوتوں کے تئیں ان کے من میں کوئی عقیدت نہیں۔