نئی دہلی،27 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سوشل میڈیا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں فتح کے لئے اس پلیٹ فارم پر اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے مقصد سے حکمت عملی تیار کی ہے جس میں ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی ’نموایپ‘ کا استعمال کرنے کے لئے ترکیبیں سکھائے گی تو دوسری طرف فروری کے آخر میں تقریبا 10 دنوں تک مختلف علاقوں میں آئی ٹی کارکنوں کا کانفرنس منعقد کیا جائے گا۔پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 2 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی نموایپ کے ذریعے پورے ملک کے آئی ٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے اور انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت پر ضروری جانکاری بھی دیں گے۔بی جے پی نے 21 فروری سے 3 مارچ تک مختلف علاقوں میں آئی ٹی کارکنوں کی کانفرنس منعقد کرنے کا پروگرام رکھا ہے۔اس میں پارٹی کے قومی صدر امت شاہ سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود رہیں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
عہدیدار نے بتایا کہ پارٹی نے ہر چوکی پر سوشل میڈیا اہلکاروں کی ٹیم بنائی ہے اور ہر ٹیم میں سوشل میڈیا کے جانکار کم از کم پانچ پارٹی کارکن ہیں۔اس اقدام کا مقصد حکومت کی عوامی بہبود کے منصوبوں کا فائدہ اٹھانے والوں تک پارٹی کی رسائی بنانا ہے۔اس کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست کارکنوں تک پہنچائی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی عوامی بہبود کے منصوبوں کے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست علاقے کے کارکنوں تک پہنچانے کا کام آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا کانفرنسوں میں آئی ٹی سیکشن کے بورڈ آف سطح تک کے کارکن شامل ہوں گے۔اس کے لیے پارٹی ایک سے آٹھ فروری تک مہم چلائے گی۔ سوشل میڈیا کی ایسی ٹیم قائم کی جا رہی ہے جو لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے وقت وقت پر پیغام بھی تیار کرے گی۔پارٹی نے وہاٹس ایپ گروپ بنانے کے ساتھ ساتھ ہر ضلع میں پارٹی کا ایک فیس بک پیج بھی انتخابات کے مقصد سے بنایا ہے۔