ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاک ڈاون چار میں کس کو ملے چھوٹ اور کس پر لگے پابندی ، کیجریوال نے مرکز کو دیا یہ مشورہ

لاک ڈاون چار میں کس کو ملے چھوٹ اور کس پر لگے پابندی ، کیجریوال نے مرکز کو دیا یہ مشورہ

Sat, 16 May 2020 13:55:45    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاون کے تقریبا دو مہینے بعد کئی پابندیوں میں ڈھیل پر غور کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے اعلان کے بعد دہلی حکومت نے مرکز کو لاک ڈاون کی تیاری کی تحت کچھ مشورے بھیجے ہیں ۔ ان مشوروں میں دہلی حکومت نے قومی راجدھانی میں میٹرو اور بس چلانے کے علاوہ کئی دیگر مشورے بھی دئے ہیں ۔ حالانکہ کئی مشوروں کے ساتھ شرائط بھی لگائی گئی ہیں ۔ تاکہ کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے سماجی دوری پر عمل کیا جاسکے ۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کنٹینمنٹ زون میں کوئی رعایت نہیں دی جانی چاہئے ۔ اس زون کے باہر اقتصادی سرگرمیاں شروع کردی جائیں ، لیکن سماجی فاصلہ اور ماسک لازمی ہونا چاہئے ۔ کیجریوال نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ لاک ڈاون میں ڈھیل دینے سے کورونا کے معاملات میں تھوڑا اضافہ ہوگا ۔ ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے ہم نے اسپتال میں آکسیجن ، ویٹنی لیٹر ، ایمبولینس ، آئی سی یو وغیرہ کا بندوبست کرلیا ہے ۔

 

یہ بند رہنا چاہئے

اسکول کالج اور تعلیمی ادارے ۔ حالانکہ یکم جون سے امتحانات اور آن لائن و ڈسٹینس لرننگ کی اجازت ملنی چاہے ۔

ہوٹل اور ہاسپیٹلیٹی خدمات پر پابندی ہو ۔

سنیما ہال ، جم ، سوئمنگ پول ، انٹرٹینمنٹ پارک ، تھئیٹر ، بار اور آڈیٹوریم ، اسیمبلی ہال بند رہنے چاہئیں ۔

سبھی طرح کی سماجی ، سیاسی ، اسپورٹس ، انٹرٹینمنٹ ، مذہبی اجتماع پر پابندی ہو ۔

سبھی مذہبی مقامات بند رہنے چاہئیں ۔

نائی کی دکان ، سپا اور سیلون بند رہنے چاہئیں ۔



ان کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں ، لیکن شرطیں لاگو

سبھی طرح کے ریسٹورینٹ ، مٹھائی کی دکان اور بیکری ( ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کیلئے صرف ) ۔

سبھی طرح کے پارک ، پلے گراونڈ اور اسپورٹس کمپلیکس ، لیکن جس کھیل میں لوگ ایک دوسرے کے نزدیک آتے ہوں ، اس کی اجازت اسپورٹ کمپلیکس انتظامیہ کی طرف سے نہیں دی جائے گی ۔

آٹو رکشہ ، ای رکشہ ، سائیکل رکشہ کی اجازت ہوگی ، لیکن یہ صرف ایک سواری بیٹھائیں گے ۔

سبھی طرح کی ٹیکسی کی اجازت ہوگی ، لیکن گاڑی میں صرف دو سواری بیٹھائی جاسکیں گی ۔ کار پول کا کار شیئرنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔

بسوں کی اجازت ہوگی ، لیکن ایک وقت میں 20 مسافروں سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ہر بس میں دو مارشل کا ہونا لازمی ہوگا ۔ تاکہ لوگوں کو چڑھنے اترنے کا انتظام کیا جاسکے اور سماجی فاصلہ پر عمل کیا جسکے ۔


Share: