ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قطر میں کرونا وائرس سے مزید دواموات اور 225 نئے کیسوں کی تصدیق

قطر میں کرونا وائرس سے مزید دواموات اور 225 نئے کیسوں کی تصدیق

Tue, 07 Apr 2020 23:24:25    S.O. News Service

دوحہ،7؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) قطر نے منگل کے روز کرونا وائرس سے دو مزید اموات کی تصدیق کی ہے۔ قطری وزارت صحت کے مطابق خلیجی ریاست میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھے ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام نے کرونا وائرس کے 225 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اب ملک میں اس وَبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 2057 ہوگئی ہے۔

امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد حکومت کو ہدایت کی ہے کہ دارالحکومت دوحہ کے ترقیاتی منصوبوں کے 8 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے غیرایوارڈ ٹھیکوں کو ملتوی کردیا جائے۔

اس خلیجی ریاست کی ایک سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وَبا سے قطری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور مالی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔


Share: