کاروار9/فروری (ایس او نیوز) کاروار کے مُڈگیری کے جنگلاتی علاقہ میں غیر قانونی طور پر شراب لے جانےکے دوران محکمہ ایکسائز نے چھاپہ مارتے ہوئے ایک لاکھ مالیت کی شراب سمیت پانچ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے، چھاپے کی یہ کاروار سنیچر صبح پیش آئی۔
محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق یہ لوگ گوا کی شراب غیر قانونی طور پر مُڈگیری لے جارہے تھے، جس کے دوران چھاپہ مارا گیا۔ ان کے پاس سے 389 لیٹر گوا کی شراب ضبط کی گئی ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت جوسف، عبداللہ، ستیش ، دیپک اور سریش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان کا تعلق سے مُڈگیری اور ہوٹے گالی کے دیہاتوں سے بتایا گیا ہے۔
کاروار محکمہ ایکسائز کے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔