ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غلطیاں قبول کریں اورمعاشی ڈیٹا کو نظرانداز نہ کریں۔ چین کی جی ڈی پی میں بہتری، ہندوستان کیلئے”خطرے کی گھنٹی“:ماہرین

غلطیاں قبول کریں اورمعاشی ڈیٹا کو نظرانداز نہ کریں۔ چین کی جی ڈی پی میں بہتری، ہندوستان کیلئے”خطرے کی گھنٹی“:ماہرین

Tue, 20 Oct 2020 13:00:45    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) چین کی نمو کی شرح پہلے کی طرح واپس پٹری پر آنے لگی ہے- پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کی دوسری بڑی معیشت والے چین کی مالی سال2020-21کی تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 4.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا- ان اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی معیشت بہتری کے دور کی طرف لوٹ رہی ہے-

چین کی معیشت سے متعلق اعدادوشمار سامنے آنے کے ساتھ ہی ماہرین معاشیات نے دوسرے ایشیائی ممالک کے بارے میں بھی قیاس آرائی کی ہے- یہ بھی کہاگیاہے کہ چین کی جی ڈی پی میں بہتری ہندوستان جیسے پڑوسی ملک کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے-اس معاملہ میں ہندوستان کو چوکنا رہنا چاہئے-سال بھر میں حقیقی سالانہ مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے معاملہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تخمینے کے مطابق،جہاں بنگلہ دیش اور چین نے اچھی بحالی کا مظاہرہ کیا ہے، وہیں ہندوستان اس معاملے میں ایشیاء میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ملک ثابت ہوسکتاہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت بری طرح ڈگمگاگئی ہے-

آئی ایم ایف کے اندازوں کے مطابق، ہندوستان اس سال10.3 فیصد کی کمی کے ساتھ بنگلہ دیش، ویتنام، چین، نیپال، پاکستان اور5 دیگر ایشیائی ممالک سے نیچے آسکتا ہے- مرکزی وزارت خزانہ کے سابق چیف اقتصادی مشیر، کوشک باسو نے حکومت کو ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ہندوستان کی معیشت ایسی حالت میں ہوگی- اس کا ایک حصہ کوروناکی وجہ سے ہے لیکن صرف ایک حصہ ہے- ڈیٹا کو نظر انداز نہ کریں - غلطیاں ہیں، اسے قبول کریں اور اصلاحی اقدامات کریں - ملک میں موجودہ صلاحیتوں اور مہارت کا استعمال کریں -کیوں کہ ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت والا ہندوستان، اس صورتحال سے بحسن و خوبی نکل سکتاہے اور2021 میں واپس8.8فیصد کی شرح نمودرج کرسکتاہے-


Share: