ممبئی،12؍اکتوبر(ایس او نیوزایجنسی)عوام سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے بہت ساری چیزوں پراپناموقف پیش کیاہے-انہوں نے لوگوں پر زور دیاہے کہ وہ کوروناکے بارے میں سستی نہ کریں -اودھوٹھاکرے نے کہاہے کہ کورونا مہمان ہے جو باہر سے آیا ہے، گھر میں داخل ہوا اور سب کو پریشان کردیا- ہم سب پوچھ رہے ہیں کہ یہ مہمان کب جائے گا؟ آج کی صورتحال پہلے جیسی نہیں ہے- میں آپ لوگوں کے لیے پریشان ہوں، لہٰذامیں آپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے آگے آیاہوں، کیوں کہ میں بھی آپ کے کنبہ کاممبرہوں - کورونا مہمان کی طرح ہے، بیرون ملک سے آیا ہے- جانے کے لیے کہے جانے کے بعدبھی کوروناباہرنہیں جا رہاہے-اس لیے احتیاط برتیں ورنہ پھرلاک ڈاؤن کی پریشانی جھیلنی پڑے گی-عوام طے کریں کہ وہ اصول پرعمل کریں گے یاپھرلاک ڈاؤن جھیلیں گے -
وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ آرے کا جو بھی حصہ ہے، میں حکومت کی طرف سے اسے جنگل قرار دیتا ہوں - میٹرو اور کارشیڈ کا معاملہ سامنے آیا تھا اور ہم نے اس کی مخالفت کی ہے-ماحولیاتی ماہرین کے ذریعہ اس کی مخالفت کی گئی- اس پربہت سے احتجاج ہوئے اور اس پر فردجرم درج کی گئی- فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان تمام کیس کوواپس لے گی جو اس معاملے میں درج تھے- آرے کے جنگل کو جنگل قرار دیا گیا ہے اور اس جگہ کو ترقی دی جائے گی-