ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عمرعبداللہ نے وزارت دفاع کے مبینہ تبصرے کی خبر پر مانگا جواب

عمرعبداللہ نے وزارت دفاع کے مبینہ تبصرے کی خبر پر مانگا جواب

Sat, 09 Feb 2019 13:40:59    S.O. News Service

سرینگر،9؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ بی جے پی سے وابستہ لوگ ان خبروں پر کس طرح صفائی دیں گے کہ رافیل سودے پر اپنائے گئے پی ایم او کے عمل کی وزارت دفاع نے مخالفت کی تھی۔

انہوں نے ایک دستاویز ٹیگ کیا جو مبینہ طور پر وزارت دفاع کا تھا جو ’دی ہندو‘ اخبار کی ایک خبر کے حصے کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔مضمون کے مطابق فرانس حکومت کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے دخل پر وزارت نے سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے کہاکہ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی سے وابستہ لوگ اس پر کیا صفائی دیں گے۔وزیر دفاع تک پہنچی وزارت کی فائل کے اس نوٹ کے مطابق پی ایم او نے وزارت دفاع اورہندوستان کے مذاکرات ٹیم کے حق کو کمزور کیا، این سی این ڈی اے کی اتحادی تھی جب اٹل بہاری واجپئی وزیر اعظم تھے لیکن 2009 میں اس نے یو پی اے2 سے ہاتھ ملا لیا تھا۔


Share: