علی گڑھ، 13 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) یوپی کے علی گڑھ میں ایک شخص پر میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی بھاری پڑی ہے۔ یہ شخص گڑھے میں گرنے کے بعد فوت ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب یہ شخص صبح کے وقت دودھ لے کر موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا۔ واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین نے جام لگادیا۔ متوفی گھر میں اکلوتا کمانے والا تھا۔ مقامی رہائشی متوفی کے لواحقین کے لئے مدد کے لئے کوشاں ہیں۔جاں بحق ہونے والے شخص کا نام راجیو گپتا ہے۔ دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے کا رہائشی راجیو گپتا، روزانہ دودھ کے لئے مہیندر نگر جاتا تھا۔ میونسپل کارپوریشن مہیندر نگر کی سڑک پر سیوریج لائن بچھائے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے پوری سڑک پر درمیان میں گڑھے ہیں۔ اتوار کی صبح راجیو گپتا دودھ لے کر واپس گھر جارہے تھے کہ اس دوران ان کی موٹر سائیکل گڑھے میں پھنس گئی، وہ موٹر سائیکل کو باہر نکالنے کے عمل میں گڑھے میں گر گیا، جس کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا، وہاں موجود کچھ لوگوں نے وہ نظارہ دیکھا جس کے بعد انہیں اٹھا کر اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی کی وجہ سے جاں بحق افراد کے لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے اور جام لگا دیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گڑھا کھودنے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی مکمل غفلت ہے۔ لوگوں نے متوفی کے لواحقین کے لئے معاوضے اور نوکری کا مطالبہ کیا ہے۔کافی لمبے جام کے بعد سٹی مجسٹریٹ اور سی او سٹی دونوں موقع پر پہنچے۔ انہوں نے لوگوں کو راضی کرنے کے بعد جام کھولا۔ سٹی مجسٹریٹ نے بتایا کہ ایک شخص اس پائپ لائن کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے جو جل نگم نے کھودا تھا۔