ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام آدمی کی جیب پرپھرحملہ کی تیاری،سفربھی مہنگاہوگا ۔رسوئی گیس کے بعد سی این جی، پی این جی کی قیمتوں میں 10-11 فیصد اضافہ ممکن

عام آدمی کی جیب پرپھرحملہ کی تیاری،سفربھی مہنگاہوگا ۔رسوئی گیس کے بعد سی این جی، پی این جی کی قیمتوں میں 10-11 فیصد اضافہ ممکن

Sun, 12 Sep 2021 10:51:26    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)دہلی اورممبئی جیسے شہروں میں سی این جی اور پی این جی (پائپڈ کوکنگ گیس) کی قیمتیں اکتوبر میں 10-11 فیصد بڑھ سکتی ہیں۔ آئی سی آئی سی آئی سکیورٹیز کی ایک رپورٹ میں اس کا اندازہ لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ گیس کی قیمتوں میں تقریباََ 76 فیصد اضافہ ہونے والا ہے، جس کا اثر سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔حکومت گیس زائدممالک کے ریٹ استعمال کرتی ہے۔ حکومت تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن(ONGC)جیسی کمپنیوں کو نامزدگی کی بنیاد پر مختص کردہ فیلڈز کیلئے ہر چھ ماہ بعد قدرتی گیس کی قیمتوں کاجائزہ لیتی ہے۔ اگلا جائزہ یکم اکتوبر کو ہوگا۔بروکریج کمپنی نے کہاہے کہ اے پی ایم یا انتظامی شرح یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک بڑھ کر 3.15 ڈالر فی یونٹ (ایم ایم ٹی ٹی یو) ہو جائے گی۔ فی الحال یہ $ 1.79 فی یونٹ ہے۔قدرتی گیس ایک خام مال ہے جسے گاڑیوں میں استعمال کیلئے CNG اوررسوئی میں استعمال کرنے کیلئے پی این جی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے پی ایم گیس کی قیمتوں میں اضافہ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) کمپنیوں کیلئے ایک چیلنج ہوگا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کیلئے سی این جی اور پائپڈ قدرتی گیس کی قیمت بڑھ جائے گی۔


Share: