ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام آدمی پارٹی کو لگا جھٹکا، الکا لامبا کی کانگریس میں ہوئی گھرواپسی

عام آدمی پارٹی کو لگا جھٹکا، الکا لامبا کی کانگریس میں ہوئی گھرواپسی

Sat, 12 Oct 2019 19:21:03    S.O. News Service

نئی دہلی،12/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں اسمبلی انتخابات میں چند ماہ سے بھی کم وقت باقی ہیں۔ایسے میں تمام پارٹی اپنی اپنی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہے۔دہلی کے اقتدار پر قابض عام آدمی پارٹی کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا نے کانگریس کانگریس کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔الکا لامبا نے ایک ماہ پہلے ہی عام آدمی پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔الکا لامبا دہلی کانگریس انچارج پی سی چاکو کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئیں۔اس سے پہلے الکا لامبا نے جب کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی تبھی سے ان کی کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔غور طلب ہے کہ 2014 میں آپ میں شامل ہونے سے پہلے الکا لامبا کانگریس میں 20 سال رہ چکی ہیں۔وہ کانگریس کے طالب علم تنظیم این ایس یو آئی سے پہلی بار دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کی صدر بنیں تھیں۔2003 میں انہوں نے موتی نگر اسمبلی سیٹ سے بی جے پی لیڈر مدن لال کھرانہ کے خلاف الیکشن لڑا تھا لیکن وہ ہار گئیں تھیں۔


Share: