ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا کے جنگلاتی زمین اتی کرم داروں کا انوکھا احتجاج

ضلع شمالی کینرا کے جنگلاتی زمین اتی کرم داروں کا انوکھا احتجاج

Sun, 21 Jul 2019 22:04:02    S.O. News Service

یلاپور 22/جولائی (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں پچھلے کچھ عرصے سے جنگلاتی زمین کے قبضہ داروں کی جانب سے اپنے حقوق کے لئے احتجاجی مظاہرے منعقد ہورہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اس مرتبہ اتی کرم داروں نے یلاپور کے ماری کمبا مندر میں دیوی کے سامنے زمین پر لڑھکتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ ضلع شمالی کینرا میں جنگلاتی زمین پر قبضہ رکھنے والے 85ہزار خاندانوں نے زمین کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے لئے درخواستیں داخل کی تھیں۔ ان میں سے 65ہزار درخواستیں نامنظور کی گئی ہیں۔ اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے جد وجہد کرنے والی ’ہوراٹا سمیتی‘ نے کئی بار محکمہ جنگلات کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے، مگر اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ اب تک نہیں نکلا ہے۔اسی پس منظر میں دوبارہ محکمہ جنگلات اور متعلقہ افسران سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے ہوراٹا سمیتی کی قیادت میں ہندوانہ مذہبی رسم کے مطابق مندر میں دیوی کے سامنے زمین پر لڑھکنیاں کھاتے ہوئے پوجا کی۔ اس کے بعداحتجاجیوں نے جلوس کے شکل میں شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرتے ہوئے اپنے حقوق اور مطالبات پورے کرنے کے لئے آواز اٹھائی۔


Share: