کاروار25؍اپریل (ایس او نیوز)علاقائی انتخابی افسر ابھیجن بی کے طرف سے جاری کیے گئے اخباری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضلع کے سبھی 6اسمبلی حلقوں کے لئے جنرل آبزرورس اور ایک ضلع آبزرور کا تقررکیا ہے۔جن کی تفصیل یوں ہے:
۱۔کاروار انکولہ پنکج کمارا موبائل نمبر8277028963
۲۔ہلیال کے ، بی، اوماش موبائل نمبر8277027385
۳۔کمٹہ وشواناتھ اچاریہ موبائل نمبر8277029138
۴۔ بھٹکل وی ویلراسو۔ موبائل نمبر8277029278
۵۔ سرسی کیلاس بائیرو موبائل نمبر8277029473
۶۔ یلاپور سنیل کمار موبائل نمبر8277031803
اس کے علاوہ ضلع آبزرور کے طور پر خورشید احمد کو تعینات کیا گیا ہے جن کا موبائل نمبر8277031936 ہے۔اخباری بیان میں کہا گیاہے کہ انتخابات سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت ہوتو عوام اپنے حلقے کے متعلقہ افسر یا ضلع افسر سے براہ راست فون پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
پریس ریلیز میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ شراب کی سپلائی، رقومات کے تقسیم، ووٹوں کی خرید وفروخت یا ایسے کوئی بھی معاملے دیکھیں تو فوری اپنے حلقہ کے الیکشن ابزرور کو اُن کے موبائل نمبر پر خبر کریں۔