ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوکمارکرناٹک کے اگلے وزیراعلیٰ:تنویرسیٹھ

شیوکمارکرناٹک کے اگلے وزیراعلیٰ:تنویرسیٹھ

Sun, 10 Nov 2019 11:34:38    S.O. News Service

میسورو،10؍نومبر (ایس او نیوز) آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی ملے گی اور ڈی کے شیوکمار ریاست کے اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ یہ بات رکن اسمبلی تنویرسیٹھ نے کہی۔ انہوں نے یہاں کانگریس بھون میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی میں صحیح رہنمائی کرنے والوں کی کمی ہے۔ پارٹی میں وفادار کارکنوں اورتجربہ کار سیاستدانوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ صحیح رہنمائی کرنے ڈی کے شیوکمار موزوں لیڈر ہیں۔ کانگریس کو مزید مضبوط بنانے اور اقتدار پر لانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔


Share: