ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوسیناآئی ٹی سیل کے رکن رمیش سولنکی نے دیا استعفی

شیوسیناآئی ٹی سیل کے رکن رمیش سولنکی نے دیا استعفی

Wed, 27 Nov 2019 22:46:28    S.O. News Service

نئی دہلی،27/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعلی کے عہدے سے دیویندر فڑنویس کے استعفیٰ کے بعد شیوسینا این سی پی-کانگریس نے ادھو ٹھاکرے کو سی ایم عہدے کے لئے اپنا لیڈر منتخب کیا ہے۔بی جے پی سے اتحاد ٹوٹنے کے بعد شیوسینا نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔کانگریس اور این سی پی کے نظریات شیوسینا سے بالکل بھی میل نہیں کھاتا ہے۔لہٰذا شروع سے ہی یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ کیا تینوں ہی پارٹیوں کے کارکن ایک ساتھ مل کر اس حکومت کو قبول کر پائیں گے۔لیکن اب احتجاج کی آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ شیوسینا آئی ٹی سیل کے رکن رمیش سولنکی نے استعفی دے دیا ہے۔اس کی وجہ انہوں نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کو بتایا ہے۔اپنے ٹویٹر پوسٹ میں رمیش سولنکی نے لکھا ہے کہ ان کی ضمیر کانگریس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔میں بی وی ایس / یواسینا میں اپنے معزز عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔ ممبئی، مہاراشٹر اور ہندوستان کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع دینے کے لئے ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے کا شکریہ۔بتا دیں کہ مہاراشٹر کے سیاسی ڈرامے کا اختتام ہوتے ہی شیوسینا سپریمو ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کی سیاست کے ہیرو بن کر ابھرے ہیں۔20 سال بعد شیوسینا سے کوئی سی ایم کی کرسی پر بیٹھے گا۔اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ پہلی بار ٹھاکرے خاندان کو کوئی رکن ریاست کی کمان سنبھالے گا۔شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے 28 نومبر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔28 نومبر کو شام پانچ بجے سے حلف برداری کی یہ تقریب شروع ہو جائے گی۔


Share: