ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کینرا میں نکلے 1200 پوزیٹیو معاملے ۔ سرسی تعلقہ 184 کیسس کے ساتھ سب سے آگے ۔ 7 مریضوں کی موت

شمالی کینرا میں نکلے 1200 پوزیٹیو معاملے ۔ سرسی تعلقہ 184 کیسس کے ساتھ سب سے آگے ۔ 7 مریضوں کی موت

Sun, 23 May 2021 19:03:16    S.O. News Service

کاروار 23/ مئی (ایس او نیوز) ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہفتہ کی شام کو جاری کی گئی  تفصیلات کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں کُل 1200 افراد کی کووڈ جانچ رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے۔    اعداد و شمار کے مطابق  سرسی تعلقہ میں تازہ متاثرین کی تعداد 184 ہے جو ضلع بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر کاروار ہے جہاں 132 معاملے نکلے ہیں۔ اس کے علاوہ انکولہ 36، کمٹہ 89، ہوناور59، بھٹکل 64، سداپور 113، یلاپور 62، منڈگوڈ 174، ہلیال 179 اور  جوئیڈا میں  108 پوزیٹیو کیسس ملے ہیں۔

    ان تازہ کیسس کے بعد ضلع میں اب تک کووڈ متاثرین کی تعداد 37,582 ہوگئی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ  سنیچر کو ایک ہی  دن  967 مریض صحت یاب  بھی ہوئے ہیں، جس کے ساتھ اب تک کووڈ سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 30,736 ہوگئی ہے۔ فی الحال ضلع میں 6376 ایکٹیو معاملے ہیں اور ان میں سے 5922 متاثرین ہوم آیسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔ بقیہ 454 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ہلیال میں  2، سداپور  میں 2، کاروار میں 1، یلاپور میں  1 اور ہوناور  میں 1 جملہ 7 کووڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح ضلع میں کووڈ سے فوت ہونے والوں کی کُل تعداد 470 کو پہنچ گئی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کل 18 سے 44 سال  عمر تک کے لئے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگانے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا تھا  اس کے تحت 712 افرد نے ٹیکہ لگوایا۔ جس میں 661 افراد کو فرسٹ ڈوز لگا اور 51 افراد نے دوسرا ڈوز لیا۔ اس طرح اب تک ضلع میں پہلا اور دوسرا ٹیکہ لگوانے کی جملہ تعداد 281421 ہوگئی ہے۔
 


Share: