ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمال مشرقی ہندوستان ترقی کا نیا انجن بن سکتا ہے:وزیر اعظم

شمال مشرقی ہندوستان ترقی کا نیا انجن بن سکتا ہے:وزیر اعظم

Sat, 17 Mar 2018 11:13:19    S.O. News Service

امفال ،16؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرقی ہندوستان کو ترقی کا نیا انجن بتایا اور کہا کہ جب تک سابق کی ترقی مغرب کے برابر نہیں ہوتا اس وقت تک ملک کی ترقی کی کہانی ادھوری رہے گی۔مودی نے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیا اور کہاکہ2014میں منی پور میں اعلان شدہ نیشنل ہائی وے کی لمبائی 1200 کلومیٹر تھی۔انہوں نے کہاکہ لیکن گزشتہ چار سالوں میں ہم نے اور 460کلومیٹر طویل سڑک کو قومی ہائی وے کے طور پر اعلان کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اب آٹھ میں سے سات ریاست ریل نیٹ ورک سے جڑ گئے ہیں اور باقی ریاستوں کے دارالحکومتوں کو براڈ گیج نیٹ ورک سے جوڑنے کے منصوبے چل رہے ہیں جس میں امفال بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ جب تک مشرقی حصے کی ترقی مغربی حصے کی طرز پر نہیں ہوتی اس وقت تک ہندوستان کی ترقی کی کہانی ادھوری ہے۔شمال مشرقی ہندوستان ترقی کا نیا انجن بن سکتا ہے۔وزیر اعظم منی پور میں کئی ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بول رہے تھے۔ریاست میں بیرین سنگھ زیر قیادت حکومت کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ گزشتہ سال میں نے آپ سے کہا تھا کہ کانگریس حکومت گزشتہ 15 سالوں میں جو نہیں کر پائی اسے ہم 15 ماہ میں کریں گے۔بی جے پی حکومت نے 15 ماہ سے بھی کم وقت میں کافی کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ریاست میں کانون ونظام کا مسئلہ حل کرنے کے قابل ہے جبکہ 15 مہینہ مکمل ہونے میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔مودی نے کہا کہ حکومت کے خلاف بدعنوانی کے کوئی الزام نہیں ہیں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کافی تیزی سے چل رہی ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ریاستی حکومت پہاڑی اور قبائلی علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم میں آنے والے مسائل کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔مودی نے کہاکہ ریاستی حکومت نے قبائلی علاقوں میں لڑکیوں کے لئے نئے ہاسٹل کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ مرکز نے شمال مشرقی ریاستوں کے لیے دس انڈیا ریزرو بٹالین کے قیام کی منظوری دی تھی جس میں دو بٹالین منی پورکے لیے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ریاست میں دو ہزار نوجوانوں کو براہ راست طور پر روزگار کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی کی 136 خواتین سمیت 438 لوگ دہلی پولیس میں شامل ہوئے۔


Share: