ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شری شری جیسے باباؤں پر پابندی لگادینا چاہیے: شرد یادو

شری شری جیسے باباؤں پر پابندی لگادینا چاہیے: شرد یادو

Thu, 08 Mar 2018 12:23:40    S.O. News Service

نئی دہلی،07؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سینئر سماجوادی لیڈر شرد یادو نے ملک کے مختلف حصوں میں تاریخی شخصیات کے مجسمے توڑے جانے کے واقعات کو ملک کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے اس طرح کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جے ڈی یو کے باغی لیڈر یادو نے آج ٹویٹ کر کہا کہ تریپورہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد بائیں بازو کے رہنما لینن کے مجسمہ کو مسمارکرنا ہندوستانی جنگ آزادی کی تاریخ پر حملہ ہے۔یادو نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھگت سنگھ اور ان کے ساتھی لینن سے متاثرتھے جبکہ بی جے پی اور اس سے جڑے تنظیم کس سے متاثر ہیں، اس پر سوالیہ نشان ہے۔جو کچھ بھی ہوا، وہ ملک کے لیے بہت خطرناک ہے۔یادو نے اجودھیا معاملے میں ثالثی کر رہے شری شری روی شنکر کی بھی ان کی مبینہ اشتعال انگیز بیان بازی کے لئے تنقید کی۔انہوں نے شری شری روی شنکر کے بارے میں ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ یہ وہی شخص ہیں جس نے اپنے ایک پروگرام کے لیے جمنا کے ساحلی علاقے کو تہس نہس کر دیا تھا اور این جی ٹی نے ان کے خلاف تبصرہ کیاتھا اور اب انہوں نے عدالت میں زیر التوا رام مندر معاملے کے بارے میں اشتعال انگیز زبان استعمال کیا ہے۔روحانی گرو کے بھیس میں اس طرح کے باباو کو ہمارے ملک میں پابندی لگادینا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ شری شری روی شنکر نے حال ہی میں کہا تھا کہ اجودھیا میں مندر مسجد تنازعہ سے منسلک کیس سپریم کورٹ سے کوئی بھی فیصلہ آنے پر ملک سماجی تصادم بھڑکنا طے ہے۔


Share: