ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شادی بیاہ میں زیادہ بھیڑ پر پابندی عائد کرنے اقدامات، پڑوسی ریاستوں میں کورونا میں اضافہ۔ ریاست میں بھی خطرہ منڈلارہا ہے: سدھاکر

شادی بیاہ میں زیادہ بھیڑ پر پابندی عائد کرنے اقدامات، پڑوسی ریاستوں میں کورونا میں اضافہ۔ ریاست میں بھی خطرہ منڈلارہا ہے: سدھاکر

Thu, 11 Mar 2021 10:00:32    S.O. News Service

ٖبنگلورو،11؍مارچ (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت و میڈیکل تعلیم ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کہا کہ شادی بیاہ تقریبات میں زیادہ تعدادمیں لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ہوٹلوں اور شادی محلوں کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ انہیں ہوٹلوں اور شادی محلوں میں انفکشن پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کریں اور کورونا رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ دیر رات ہونے والی پارٹیوں کو روک دیا گیا ہے۔کیونکہ ایسی پارٹیوں میں زیادہ لوگ اکٹھا ہوتے ہیں۔سدھاکر نے بتایا کہ پڑوسی ریاستوں میں کورونا کے معاملوں میں ابھی کمی نہیں ہوئی ہے۔اس لئے ہمیں بھی زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ وباء ہماری ریاست میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔ریاست میں یہ وباء پھر پھیلنے سے روکنے کے لئے ہم تمام احتیاطی اقدامات کررہے ہیں۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ ریاست کے 3500 مراکز میں کووڈ ویکسی نیشن دئے جارہے ہیں۔ہم نے جانچ کرنے میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ایسے معاملات میں میڈیا کے رول پر تبصرہ کرتے ہوئے سدھاکر نے کہا کہ میڈیا جمہوری نظام کا چوتھا ستون ہے۔جانچ پڑتال سے قبل میڈیا کو ایسا کوئی مواد ٹیلی کاسٹ نہیں کرناچاہئے جو قابل اعتراض ہو۔ میڈیا کی یہ ذمہ داری ہے کہ کسی نیوز یا خبر کے معتبر ہونے کی پہلے تصدیق کرلینی چاہئے۔رمیش جارکی ہولی کی ویڈیو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کے پیچھے سیاسی سازش بھی ہوسکتی ہے۔


Share: