ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس ای پیپر لیک:گوگل نے دہلی پولیس کو جواب بھیجا

سی بی ایس ای پیپر لیک:گوگل نے دہلی پولیس کو جواب بھیجا

Sun, 01 Apr 2018 00:45:26    S.O. News Service

نئی دہلی ،31؍مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گوگل نے اس ای میل کی شناخت کے بارے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو آج معلومات بھیجی، جس کے ذریعہ سی بی ایس ای صدر کو 10ویں کلاس کے ریاضی کے پیپر لیک ہونے کے سلسلے میں میل بھیجا گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے مذکورہ معلومات دی ہے۔پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ انہیں آن لائن سرچ انجن سے جواب مل گیا ہے لیکن انہوں نے اس پر تفصیلی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔دریں اثنا پولیس نے پیپرلیک معاملے میں اپنی انکوائری جاری رکھی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے بیرونی دہلی کے کئی اسکولوں اور کوچنگ سینٹروں پر پہنچ کر پوچھ گچھ کی۔افسر نے بتایا کہ ابھی تک 60 سے زائد لوگوں تفتیش کی جا چکی ہے لیکن معاملے میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ملی ہے۔مرکزی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن' (سی بی ایس ای )کی صدر انیتا کاروال کو 10ویں کے ریاضی امتحان سے ایک دن پہلے پیپرلیک ہونے کی معلومات والا ایک میل ملا تھا۔10 ویں ریاضی کا امتحان 28مارچ کوہواتھا ۔میل بھیجنے والے کی معلومات حاصل کرنے کے لئے پولیس نے گوگل کی طرف سے ای میل کی شناخت کے سلسلے میں معلومات مانگی تھی۔جمعہ کو اس سلسلے میں پولیس نے ویب سائٹ عمل کو تیز کرنے کے لئے ایک خط بھیجا تھا۔


Share: