ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے کہا، بیوی کوئی منقولہ جائیداد نہیں، شوہر اُسے اپنے ساتھ رہنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتا

سپریم کورٹ نے کہا، بیوی کوئی منقولہ جائیداد نہیں، شوہر اُسے اپنے ساتھ رہنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتا

Sun, 08 Apr 2018 21:26:08    S.O. News Service

نئی دہلی8اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے اپنے ایک حکم میں کہا ہے کہ بیوی ’منقولہ ملکیت یاجنس غیر حساس‘ نہیں ہے اور ساتھ رہنے کی خواہش ہونے کے باوجود شوہر اس کے لئے بیوی پر دباؤ نہیں بنا سکتا ہے۔ایک عورت کی طرف سے شوہر پر ظلم کا الزام لگاتے ہوئے دائر فوجداری کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ا یسا کہا ہے ۔ خاتون نے اپنے الزام میں کہا تھا کہ شوہر چاہتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ رہے لیکن وہ خود اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے۔جسٹس مدن بی لوکر اور دیپک گپتا کے بنچ نے عدالت میں موجود شخص سے کہا کہ وہ ایک منقولہ جائیداد نہیں ہے، آپ اسے مجبور نہیں کر سکتے. وہ آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ اس کے ساتھ رہیں گے۔بنچ نے عورت کے وکیل کے ذریعہ شوہر کے ساتھ نہیں رہنے کی خواہش والے بیان کے پیش نظر مذکورہ شخص سے بیوی کے ساتھ رہنے کے فیصلے پر ’نظر ثانی‘ کرنے کو کہا۔ عدالت نے اس شخص سے کہا کہ آپ کے لئے اس پر نظر ثانی بہتر ہو گی۔ مذکورہ شخص کی جانب سے پیش وکیل سے بنچ نے کہا کہ آپ اتنا غیر ذمہ دار کیسے ہو سکتے ہیں؟ وہ عورت کے ساتھ منقولہ ملکیت کی طرح برتاؤ کر رہا ہے ،وہ (عورت ) کوئی شی محض نہیں ہے۔ واضح ہو کہ اس معاملہ کی اگلی سماعت آٹھ اگست کو ہوگی۔


Share: