ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ میں کیس رہنے کے باوجودمستقل متنازعہ بیانات کاسلسلہ جاری ؛ رام مندر نہیں بنا تو ہم قربانی دینے والے دستے تیارکریں گے:ونے کٹیار

سپریم کورٹ میں کیس رہنے کے باوجودمستقل متنازعہ بیانات کاسلسلہ جاری ؛ رام مندر نہیں بنا تو ہم قربانی دینے والے دستے تیارکریں گے:ونے کٹیار

Tue, 24 Apr 2018 21:03:40    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بابری مسجدمعاملہ سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہے لیکن آئے دن مسلسل متنازعہ بیانات دیے جارہے ہیں۔رام مندرکولے کربی جے پی لیڈرونے کٹیارنے متنازعہ بیان دیتے ہوئے  کہاہے کہ اگر رام مندر نہیں بنا تو ہم قربانی دینے والے دستے تیار کریں گے۔یہ دستہ مندرتعمیرکرے گا۔

ونے کٹیارنے کہاہے کہ جب تک معاملے میں عدالت کا فیصلہ نہیں آجاتاتب تک پروگرام قائم رہے گا۔لیکن ہم یہ عمل جاری رکھیں گے۔ونے کٹیارنے کہاہے کہ زمین ہماری ہے ،لیکن عدالت کے فیصلہ آنے تک ہم قربانی پروگرام کو ملتوی رکھیں گے،حالانکہ ہمارا عمل جاری رہے گا۔اگر ہمارے حق میں فیصلہ یا کام نہیں ہویارام مندر میں کچھ رکاوٹ پیدا ہوئی تو ہم دستے تیار کریں گے۔یہ دستہ مندر تعمیر کرے گا۔رام مندر کیلئے وقت۔وقت پرجوبھی ضرورت ہے وہ ہم لوگ کرتے رہیں گے۔اس میں کسی بھی طرح کا کوئی ٹھہراؤ یا شک نہیں ہے۔یہ برابر چلتا رہے گا۔ونے کٹیار نے بابری مسجدکے مدعی مقابلہ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اقبال انصاری بچہ ہے۔اسے کچھ نہیں پتہ ہے۔خوش قسمتی ہے کہ نئی مجلس عاملہ بنی ہے تو ایک بار رام لیلا کے درشن ہونا ،سادھو ۔سنتوں کے درشن ہونا،حالات کو سمجھنا جو نئے عہدیدار ہیں وہ دیکھیں گے کہ کیا ہماری چل رہی ہے۔وہ سب یہاں فکر کا اظہار کرنے کیلئے آئے ہیں۔وہیں آر ایس ایس ،وی ایچ پی ،بی جے پی ،کے مشترکہ اجلاس کے بعد وہپ کے بین الاقوامی صدر وشنو سدا شیو کوکجے نے اجودھیا میں کہا تھاکہ رام مندر بنے گا اور سب کے ساتھ سے بنے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ مشترکہ میٹنگ خاندانی تھی۔جس میں خاندان کے کارکن ہیں۔جتنے بھی حصہ لے رہے ہیں اس میں سے کئی ایسے ہیں جب رام جنم بھومی کی تحریک شروع ہوئی اس پہلے دن سے آج تک اس تحریک میں بنے ہیں اور اب بزرگ ہو گئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کرتیہوئے کہا کہ مندر جلد از جلد بنے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک عقیدوں پر چلتا ہے اور بھگوان سب کراتا ہے۔اسی نے تصور دیا ہے وہی پورا کرے گا اور یہ یقین طور سے پورا ہوگا۔ہمار ایقین ہے۔انہوں نے کہا یہ ملک یقین پر چلتا ہے۔


Share: