ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیاکے ایک نجی اسکول میں طالبات کے سامنے ہی ہندی ٹیچر اور ہیڈمسٹریس کے درمیان مارپیٹ

سولیاکے ایک نجی اسکول میں طالبات کے سامنے ہی ہندی ٹیچر اور ہیڈمسٹریس کے درمیان مارپیٹ

Fri, 12 Oct 2018 21:49:27    S.O. News Service

منگلورو12؍اکتوبر( ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا کے سولیا تعلقہ میں واقع لڑکیوں کے ایک پرائیویٹ اسکول میں مرد ہندی ٹیچر اور ہیڈمسٹریس کے درمیان شروع ہونے والی معمولی تکرار طالبات کی موجودگی میں ہی مارپیٹ تک پہنچ گئی۔

کہاجاتا ہے کہ توتو میں میں سے بات جب مارپیٹ تک پہنچی تو دیگر ٹیچروں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو ہندی ٹیچر نے بقیہ ٹیچروں پر بھی حملہ کردیاجس کا پورا فوٹیج اسکول میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا ہے۔اس ضمن میں سولیا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کردی گئی ہے۔
 


Share: