ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سورت ریپ اینڈ مرڈر معاملہ :35ہزار میں ماں اور بیٹی کو راجستھان سے خرید کرلایا تھا کنٹریکٹر؛ پولس نے کیا دو کو گرفتار

سورت ریپ اینڈ مرڈر معاملہ :35ہزار میں ماں اور بیٹی کو راجستھان سے خرید کرلایا تھا کنٹریکٹر؛ پولس نے کیا دو کو گرفتار

Sun, 22 Apr 2018 00:36:03    S.O. News Service

سورت ،21اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات پولیس نے 11سال کی بچی سے آبروریزی اور قتل کے معاملے کو حل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایک سیاہ کار کا اشارہ ملنے پر پولیس نے راجستھان کے سوائی مادھوپر ضلع کے گنگاپور سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بچی کی لاش ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال ہوئی گاڑی بھی برآمد کرلی  گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے ماں بیٹی کو تقریباً35 ہزار میں راجستھان سے خریدا تھا۔

بتا دیں کہ 6اپریل کو نابالغ کی لاش پانڈیسرا علاقے میں ملی تھی۔اس کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں درندگی کی بات سامنے آئی تھی۔بچی کے جسم پر 86 زخم ملے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان تک پہنچنے میں سی سی ٹی وی کی 55 سیکنڈ کی فوٹیج کافی مددگار ثابت ہوئی۔کار کی شناخت ہونے پر سب سے پہلے اس کے مالک سے رابطہ کیا گیا۔اس نے بتایا کہ اس کا رشتہ دار ہرسہائے گوجر بغیر بتائے 5تاریخ کی رات کو اس کی  کار لے  گیا تھا۔پولیس نے ہرسہائے کو گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولس نے ایک اور ملزم کو بھی پکڑا ہے۔پولس کے مطابق ہرسہائے ہی اس  ریپ اینڈ مرڈر کا ماسٹر مائنڈ ہے۔وہ ماربل لگانے کی ٹھیکیداری کرتا ہے اور 6 مہینے پہلے بچی اور اس کی ماں کو راجستھان سے تقریباً35ہزار روپیوں میں خرید کر سورت لایا تھا۔یہاں اس نے دونوں کو سورت کے کامریج علاقے میں رکھا۔یہاں ان کے رہنے اور کھانے کا انتظام بھی کیا۔ملزم اکثر خاتون  سے ملنے آتا جاتا تھا۔سینئر پولیس افسر کے مطابق ہرسہائے کی بیوی کو اس کے سورت کی خاتون سے غیر قانونی رشتے ہونے کی بات کا جب  پتہ چلا  تو اس معاملے کو لے کر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہونے لگا۔وہیں سورت میں رہنے والی عورت بھی بار بار ہرسہائے سے روپے مانگتی تھی۔عورت کو لے کر آئے دن بیوی کی لڑائی سے وہ پریشان ہو چکا تھا۔اس نے عورت کو کہیں غائب کروا دیا۔اس کے بعد اس کی بچی کو اپنے گھر لے آیا۔اب بچی کو لے کر بھی تنازعہ شروع ہو گیا۔تقریبا ایک ہفتے تک ہرسہائے نے بچی کو گھر میں یرغمال بنا کر رکھا۔اس کواذیتیں دی گئیں۔آبروریزی کے بعد ملزم ہرسہائے نے بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش کو پھینک دیا۔چار دن بعد وہ بیوی اور بیٹے کے ساتھ راجستھان کے اپنے گاؤں کنکٹا خرد چلا گیا۔ جس کے بعد پولس نے ہرسہائے کو گرفتار کرلیا۔


Share: