بنگلورو،29؍اگست(ایس او نیوز)امتحان کے وقت نصابی موادسے ہٹ کرآنے والے خارجی سوال پرگریس مارک دئے جائیں گے۔یہ اطلاع ریاستی نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرسی این اشوتھ نارائن نے دی۔
انجینئرنگ امتحانات میں نصابی مواد کے علاوہ خارجی سوالات آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پراشوتھ نارائن نے کہاکہ انجینئرنگ امتحان سے وشویشور ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے ساتھ تبادلہ خیال کیاگیاہے۔قانونی دائرہ کارمیں امتحان میں پیش آئے اس جھول کی اصلاح کیسے کی جائے گی اس بارے میں فوری کارروائی کرنے ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اس مرتبہ انجینئرنگ امتحانات بہت عمد ہ طریقہ سے اختتام کوپہنچے،تقریبا99طلبہ نے امتحان لکھاہے۔