نئی دہلی،02 ؍فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے عبوری بجٹ کے دوران 2ایکٹروالے کسانوں کوسالانہ6ہزارروپے کے اعلان کو لے کر مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔
آپ ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ تم نے (مرکزی حکومت)کسانوں کا قرض کو معاف کر دیا؟ آپ بڑے صنعت کاروں کے قرض معاف کرتے ہیں،آپ کسانوں کو فی دن 17روپئے دے رہے ہیں اور اسے سرجیکل اسٹرائیک کہ رہے ہیں،کیا یہ پاکستان ہے؟۔ یاد رکھیں، یہ ہندوستان ہے، پاکستان نہیں ہے کم از کم اس طرح کی چالوں کا استعمال نہ کریں۔بتا دیں کہ اپنی مدت کے آخری عبوری بجٹ کے دوران مودی حکومت نے2ایکٹر سے کم زمین والے کسانوں کو سالانہ6ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
سنجے سنگھ نے تفصیل سے کہا کہ کسان کی جو لاگت قیمت ہے اناج پر، وہ بھی اسے نہیں مل رہا ہے۔50پیسے اسے پیاز فروخت کرنا پڑتا ہے، آلو کو سڑک پر تباہ کرنا پڑتا ہے،آپ کو کسان کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں ہے،کیا آپ نے کسانوں کے قرض کو معاف کر دیا، جس کی کمرٹوٹ گئی ہے، جس کی وجہ سے خوکشی کرنے پر مجبورہیں۔آپ نے 2.5ارب روپے بڑے سرمایہ داروں کا معاف کیا۔مرکزی اور ٹیکس کے نام پر آپ ہزاروں اور کروڑ کروڑ روپے کی رعایت دیتے ہیں،8لاکھ 55ہزار کروڑ روپے کا قرضہ صنعت کاروں کے اوپر اس ملک میں ہے، تو چند لوگوں کو آپ اتنی بڑی راحت دیتے ہیں لیکن جہاں کروڑ کسان ہیں، ان کا روزانہ 17روپیہ معاف ہوتا ہے۔نیرومودی پیسہ کمائیں گے اور 21ہزار کروڑ روپے لوٹ کر لے جائیں گے۔وجے مالیا،للت مودی ہزاروں لاکھ ملک کا لوٹ کر بھاگ جائیں گے۔