چنڈی گڑھ،29اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر انتخابات کے بعد ہی شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت نے جے جے پی کی مثال دیتے ہوئے بی جے پی پر تبصرہ کیا تو اس کے جواب میں ہریانہ کے نائب وزیراعلی دشینت چوٹالہ نے شیوسینا کی تنقید کی ہے۔سنجے راوت نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یہ سمجھ لے کہ ہم کوئی دشینت چوٹالہ نہیں ہیں، جس کے والد جیل میں ہوں۔اس بیان کے جواب میں دشینت چوٹالہ نے کہا کہ سنجے راوت کو یہ بیان زیب نہیں دیتا۔دراصل بی جے پی سے جاری بحث کے درمیان شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے بی جے پی پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا تھاکہ یہاں کوئی دشینت نہیں ہے، جس کے والد جیل میں ہیں،یہاں ہم ہیں جو مذہب اور سچ کی سیاست کرتے ہیں۔راوت کے اس بیان کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دشینت چوٹالہ نے کہا کہ یہ بتاتا ہے کہ راوت جانتے ہیں کہ دشینت چوٹالہ کون ہیں،میرے والد 6 سال سے جیل میں ہیں اور انہوں نے کبھی ان کا حال چال نہیں لیا۔اجے چوٹالہ بغیر اپنی سزا کو پورا کئے جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور شیوسینا کی جانب سے راوت کو بیان دے رہے ہیں، وہ انہیں زیب نہیں دیتا۔ این سی پی کے بی جے پی ساتھ جانے کے مساوات کو لے کر راوت نے کہا کہ شرد پوار وہ لیڈر ہیں، جنہوں نے کانگریس اور بی جے پی کے خلاف ماحول بنایا،وہ کبھی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ایک طرف راوت نے بی جے پی پر وار کیا تو دوسرا یہ بھی کہا کہ شیوسینا اختیارات پر فی الحال غور نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دوسرے اختیارات بھی ہیں، لیکن ہم ان پر کام کرنے کا گناہ نہیں کر سکتے،شیوسینا نے ہمیشہ سچ کی سیاست کی ہے،ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں۔